تر پردیش اسمبلی انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں وزیر اعظم مودی کے
پارلیمانی حلقہ وارانسی سمیت سات اضلاع کی 40 اسمبلی حلقوں میں پیر کی شام
انتخابی مہم تھم گئی ۔ اسی کے ساتھ اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے لیے
انتخابی مہم بھی پوری طرح ختم ہو گئی ۔ ساتویں مرحلے میں غازی پور،
وارانسی، چندولی، مرزا پور ، بھدوہی، سون بھدر اور جونپور میں 8 مارچ کو
ووٹ ڈالے جائیں گے۔
آخری مرحلہ میں 1.41 کروڑ ووٹر اپنے ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے، جن میں
64.76 لاکھ خواتین ہیں۔ وہیں
14 ہزار 458 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔آخری
دن وزیر اعظم مودی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنی پوری طاقت
جھونک دی۔ آخری مرحلہ کی اہمیت کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ
وزیر اعظم مودی مسلسل تین دن سے کاشی میں ڈٹے ہوئے ہیں۔
اس مرحلے میں تین نکسل متاثرہ اضلاع سون بھدر، مرزا پور اور چندولی بھی
شامل ہیں ، جہاں ووٹنگ کو لے کر سیکورٹی فورسز الرٹ پر ہیں۔ ان میں کئی
پولنگ بوتھوں کی نگرانی کے لئے ڈرون تعینات کئے گئے ہیں۔ ساتوں مراحل کے
ووٹوں کی گنتی 11 مارچ کو ہوگی۔